کراچی کے شہریوں کیلیے بری خبر

کراچی : بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 2پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 35پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ۔

درخواست میں کہاگیاہے کہ 67پیسے فی یونٹ اضافہ بقایا جات کی مد میں کیا جائے ۔

منظور ی کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر 35کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 19 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: