بھارتی اداکارٹیکو تلسانیہ بیروزگار، کام کی تلاش

نئی دہلی: بالی وڈ میں انداز اپنا اپنا اور قلی نمبر 1 جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے ذریعے سب کو ہنسانے وا لےسینئر اداکار ٹیکو تلسانیہ ان دنوں بے روزگار ہیں اور انہیں کام کی تلاش ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سینئر اداکار ٹیکو تلسانیہ نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت چلا گیا جب کیبرے ڈانس کے ساتھ فارمولا فلمیں ہوتی تھیں، دو محبت کے گانے اور کامیڈین آتے تھے اور اپنا کام کرتے تھے اور چلے جاتے تھے، اب یہ سب بدل گیا ہے۔

ٹیکو تلسانیہ نے کہا کہ اب کام کہانی پر مبنی ہو گیا ہے، میں اس وقت بے روزگار ہوں، میں کام کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے صحیح قسم کے کردار نہیں مل رہے۔

بھارتی اداکارٹیکو تلسانیہ کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کی کال کا انتظار کررہاہوں،۔

ٹیکو تلسانیہ نے کہاکہ میں لوگوں کو اپنے جذبات بھی بتارہا ہوں کہ میں ایک اداکار ہوں اور کام ڈھونڈ رہا ہوں اس لیے اگر میرے لائق کوئی کردار ہے تو اسے پسند کروں گا۔

واضح رہ کہ بالی وڈ میں انداز اپنا اپنا اور قلی نمبر 1 جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے ذریعے سب کو ہنسانے وا لےسینئر اداکار ان دنوں بے روزگار ہیں اور انہیں کام کی تلاش ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سینئر اداکارنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت چلا گیا جب کیبرے ڈانس کے ساتھ فارمولا فلمیں ہوتی تھیں، دو محبت کے گانے اور کامیڈین آتے تھے اور اپنا کام کرتے تھے اور چلے جاتے تھے، اب یہ سب بدل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کام کہانی پر مبنی ہو گیا ہے، میں اس وقت بے روزگار ہوں، میں کام کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے صحیح قسم کے کردار نہیں مل رہے۔انہوں نے مزید کہاکہ میں لوگوں کو اپنے جذبات بھی بتارہا ہوں کہ میں ایک اداکار ہوں اور کام ڈھونڈ رہا ہوں اس لیے اگر میرے لائق کوئی کردار ہے تو اسے پسند کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: