نمیرا سلیم نے تاریخ رقم کر دی،خلا میں جانے والی پہلی پاکستانی

نیو میکسیکو : پاکستانی خاتون خلا باز نمیرا سلیم نےخلا میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی اور خلا میں جانے والی پہلی پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خلائی کمپنی ورجن گلیکٹک کا خلائی جہازنیو میکسیکو سے روانہ ہوا۔

خلائی مشن میں نمیرا سمیت 3خلا باز شامل تھے جن کا تعلق امریکہ اور برطانیہ سے ہےجبکہ عملے کے 3ارکان بھی مشن کا حصہ تھے۔

اس مشن میں نمیرا کو ’’خلاباز نمبر019‘‘کا نام دیا گیا اور انہوں نے اس خلائی پرواز کا ٹکٹ تقریباً 17سال پہلے 2لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔جہاز کی خلا میں پہنچنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں موجود لوگوں کو کشش ثقل کم ہونے کی کیفیت میں دکھایا گیا ہے۔ خلائی جہاز مختصر سفر کے بعد دوبارہ زمین کے مدار میں داخل ہوا اور نیو میکسیکو میں بحفاظت لینڈ کرگیا۔

نمیرا سلیم کو حکومت نے 2006ء میں پہلی پاکستانی خلاباز قرار دیا تھا۔وہ پاکستان کی واحد خاتون ہیں جنہیں قطب شمالی اور قطب جنوبی تک پہنچنے کااعزاز حاصل ہے۔

نمیرا سلیم نے 2007ء میں پاکستان کیلئےسیاحت کی اعزازی سفیر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دی تھیں۔واضح رہے کہ پاکستانی خاتون خلا باز ےخلا میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی اور خلا میں جانے والی پہلی پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خلائی کمپنی ورجن گلیکٹک کا خلائی جہازنیو میکسیکو سے روانہ ہوا۔ خلائی مشن میں ان سمیت 3خلا باز شامل تھے جن کا تعلق امریکہ اور برطانیہ سے ہےجبکہ عملے کے 3ارکان بھی مشن کا حصہ تھے۔اس مشن میں ان کو ’’خلاباز نمبر019‘‘کا نام دیا گیا اور انہوں نے اس خلائی پرواز کا ٹکٹ تقریباً 17سال پہلے 2لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔جہاز کی خلا میں پہنچنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں موجود لوگوں کو کشش ثقل کم ہونے کی کیفیت میں دکھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: